اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، افسران کا وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات دینےکا اعلان

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اورافسران  نے وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ میں عطیات دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام ججزاپنی تنخواہ سے ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ ہائی کورٹ کے تمام  افسران 2 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا فنڈ: نامور سرمایہ کار حسین داؤد کا ایک ارب روپے امداد کا اعلان

اعلامیہ کے مطابق کسی افسرکوعطیہ دینے پراعتراض ہوتو وہ تحریری طورپرکٹوتی ختم کراسکتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سےلاکھوں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ کورونا کی وبا کی وجہ سےغربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ غربا اورمتاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے فنڈ میں عطیات دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں