کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے پلازمہ لگانے کے تجربے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
سندھ حکومت کی جانب سے 8 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔
قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور ڈاکٹر خاور عباس کمیٹی میں شامل ہیں۔
ماہرین پر مشتمل کمیٹی کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے اور افادیت کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پلازمہ کی دستیابی، افادیت اور طبی وقانونی وجوہات پر جائزہ رپورٹ مرتب کرے گی۔
واضح رہے کہ ماہرین نے صحت یاب مریضوں کا پلازمہ دیگر مریضوں کو لگانے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے 71 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 700 سے زاءد ہے۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2336 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1214، بلوچستان220، خیبرپختونخوا 656، اسلام آباد 113، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے
ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے متعدد علاقوں کو کورونا کے مریض سامنے آنے کے بعد سیل بھی کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کھانے پینے کی چیزوں کو کچھ وقت کے لیے کھولا جائے تاکہ لوگ اپنی ضروریات زندگی کی اشیا خرید سکیں۔