کے پی: گرجا گھروں میں 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی


پشاور: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں میں 5 افراد سے زائد کے اجتماع  پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی حکومت کے محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مسیحی برادری کو گھروں پرعبادات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: نماز تراویح گھروں میں ادا کی جائے گی، محکمہ اوقاف پنجاب

محکمہ ریلیف کے اعلامیہ کے مطابق فیصلہ گڈ فرائیڈے اورایسٹر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف نے کہا ہے کہ گرجا گھروں میں پادری اوردیگرانتظامی افراد کوعبادت کی اجازت ہوگی۔ گرجا گھروں میں موجود افراد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں