وفاقی حکومت نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی


رمضان المبارک میں پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ 

وفاقی حکومت نے پیاز کی بر آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا مقصد رمضان المبارک میں پیاز کی قلت اور قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیاز کی برآمد پر فوری پابندی عائد کردی تھے۔ یہ پابندی 30 مئی تک کے لیے عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی، فردوس عاشق اعوان

ای سی سی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں فوری طور پر چینی کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ ای سی سی نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کے لیے پابندی لگائی تھی۔


متعلقہ خبریں