اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے ایرانی عوام کی مشکلات ناقابل بیان ہے۔ اقتصادی پابندیوں سے کورونا کے مقابلے کیلئے ایران کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔
میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کےانجام تک ایران پر سےپابندیاں ہٹالی جائیں۔ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہےکیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔اس وباء سےنمٹنے کیلئےانسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2020
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، ایران نے بھی امریکہ پر الزام عائد کر دیا
وزیراعظم نے کہا ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کا سامنا ہے کیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں. ساری انسانیت اس وبا کے مقابلے کے لیے متحد ہوجائے۔
اس سے قبل ایران نے امریکہ سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی درخواست کی تھی، جسے امریکہ نے مسترد کردیا تھا۔
