کراچی: نارتھ ناظم آباد،عمارت گرنے کا خدشہ، لوگوں کا نکلنا شروع

کراچی: نارتھ ناظم آباد،عمارت گرنے کا خدشہ، لوگوں کا نکلنا شروع

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں چار منزلہ عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر رہائش پذیر افراد کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی: گلبہار میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق کوثر نیازی کالونی میں واقع چار منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمارت نے اپنی جگہ چھوڑ دی ہے۔

عمارت کے جھکنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، رینجرز، بلدیاتی نمائندے اور فائر بریگیڈ کے عملے سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

سکھر: تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

جائے وقوع پر امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اہل محلہ کا اس ضمن میں استدلال ہے کہ بلڈر نے غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کرائے بغیر چار منزلہ عمارت تعمیر کی تھی۔

کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال

گلبہار کے علاقے میں ابھی چند روز قبل ایسی ہی ایک چھ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں کل 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں