اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 13, 2020
انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے پیش نظر اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سے قوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی۔
پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزراعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 13, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اب آپ مزید گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی، انہوں نے پاکستان رہنا پسند نہیں کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے سویلینز اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفا کی جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے، وزیر اعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیے ہوئے دکھوں اور دردوں کا مداوا بڑے احسن انداز سے کر رہے ہیں۔
