عطیات کی وصولی، حکومت کا نگرانی کیلئے جامع قانون بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیراتی اداروں کی جانب سے عطیات کی وصولی کے عمل کی نگرانی کے لیے جامع قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے ذریعے عطیات وصولی کے عمل کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

مجوزہ بل کے مطابق ملک بھر میں عطیات کی نگرانی کے لیے چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

مجوزہ بل کے مطابق اتھارٹی عطیات وصولی کے عمل کو رجسٹر، ریگولیٹ، مانیٹر اور کنٹرول کرے گی۔ عطیات اکٹھا کرنے کے والوں کو اتھارٹی کو مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: شوکت خانم اسپتال کے لیے ریکارڈ عطیات جمع

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے تحت عطیات وصولی کے مقاصد واضح کرنا ضروری ہوگا۔حکومت، عدلیہ، فورسز اور پارلیمنٹ کسی بیرونی حکومت، ادارے یا کالعدم تنظیموں کا نام استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق عطیات وصولی کی رجسٹریشن کی مدت ایک سال ہوگی اور اس کے بعد اس میں توسیع لینا ہوگی۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق عطیات کا ریکارڈ مرتب کرنا ضروری ہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی، انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوسکے گی۔


متعلقہ خبریں