ٹاک ٹک اسٹارز حریم شاہ، صندل خٹک کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کو نوٹس


لاہور: مقامی عدالت نے ٹاک ٹک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں دونوں سوشل اسٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب  نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ ، صندل خٹک کو وفاقی وزراء کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے دونوں شوشل میڈیا اسٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استداعا کی ہے کہ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دے اور دونوں سوشل میڈیا اسٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے۔

پولیس کو نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں