لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے جاری مقابلوں میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلے 99 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، اظہر محمود
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفرازاحمد 1، احمد شہزاد اور 9 اور محمد نواز 10 رنز ہی بنا سکے۔ شین واٹسن، بین کٹنگ اور محمد عظم خان اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے
جیسن رائے 6 ،فواد احمد 4 اور سہیل خان 32 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمیت پٹیل نے 5 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھائی
شاہین شاہ آفریدی اور فیضان راجہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سلمان ارشاد نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
