سندھ کابینہ میں رد و بدل، چار وزرا کے قلمدان تبدیل

وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب

کراچی: حکومت سندھ نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے چار وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے وزارتوں کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ کابینہ میں وزراء کی تعداد بڑھنے کے بعد بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیرسعید غنی سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان تفویض کردیا گیا ہے۔ محکمہ محنت کی وزارت کا قلمدان بھی انہی کے پاس ہوگا۔

صوبائی وزیرناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس بلدیات و جنگلات کی وزارت بھی رہے گی۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا چارج واپس لے کر جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت اور امداد باہمی کا قلم دان بھی جام اکرام دھاریجو کے پاس موجود رہے گا۔

سندھ کابینہ کی آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری

صوبائی وزیرسہیل انورسیال کے پاس آب پاشی کی وزارت موجود ہے۔


متعلقہ خبریں