لاہور میں ایک سادہ تقریب کے ذریعے ایمان سلیمان اور سید جمیل رضوی کی شادی سرانجام پا گئیں، اس موقع پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک مختصر تقریب تھی۔
نکاح کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بزرگوں کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئے، اسی لیے یہ تقریب مختصر اور سادہ رکھی گئی ہے۔
شادی کے موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا، مہمانوں میں رحمت اجمل، صحیفہ جبارخٹک، زرا پیرزادہ، نیہا راجپوت، ایمل خان، اربکان چنگیزی شامل تھے۔


دن کی روشنی میں ہونے والی شادی کی تقریب کی تصاویر قدرتی روشنی میں کھینچی گئی ہیں اس لیے ان کا حسن مزید بڑھ گیا ہے۔
رخصتی کے موقع پر ایمان سلیمان نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کو گلے لگا رہے تھے۔
تصویر کے نیچے انہوں نے لکھا کہ اب ہم محرم ہیں، کوئی ہمیں روک کر دکھائے۔
’’زندگی تماشا‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ایمان سلیمان نے گزشتہ نومبر میں ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے جب شادی کرنے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر ایک شور مچ گیا۔
