لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کی دعوت پر زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر اوپننگ کے لیے میدان میں آئے تو دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ میں 107 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔
کامران اکمل نے ساتویں اوور میں 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کنگز بالر عثمان شنواری کو ایک اوور میں 25 رنز جڑ دیے۔
50 comes up for Kamran Akmal, Fastest PSL fifty, off 17 balls!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/FqxiqHS5o8#KKvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/IHyB8n8IPz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
Slog sweep and it's a SIX. @KamiAkmal23 reaches his half-century in style off 17 balls ⚡️#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvPZ pic.twitter.com/xFoIB7XAid
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
اس سے قبل اسلام آباد کےرونکی نے 19 گیندوں پرنصف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ہی دبئی میں کھیلے جانے والے پلے آف میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
کامران اکمل تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل عمران نذیر اور احمد شہزاد یہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
زلمی کی پہلی وکٹ 107 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ آندرے فلیچر 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کامران اکمل نے دوسرے آنے والے کھلاڑی لیام ڈاؤسن کے ساتھ مل کر اننگ جاری رکھی اور مجموعی اسکور کو 120 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
کامران اکمل کا رنز اگلتا بلا روی بوپارا کی گیند پر خاموش ہوا۔ لیکن تب تک وکٹ کیپر بلے باز 27 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگ کھیل چکے تھے۔
کامران اکمل نے آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بٹورے۔
محمد حفیظ میدان میں آئے تو لیام ڈاؤسن کے ساتھ مل کر اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔ حفیظ 137 کے مجموعی اسکور پر روی بوپارا کا تیسرا شکار بنے۔
Excellent bowling by @ravibopara as he pegs back Zalmi with his third wicket
PZ 137 for 3 in 12 overs #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvPZ pic.twitter.com/kaJG4GXgkq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
نائب کپتان آٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
کپتان ڈیرن سیمی وکٹ پر موجود لیام ڈاؤسن کا ساتھ دینے میدان میں آئے لیکن دونوں بلے بازوں میں اچھی شراکت داری قائم نہ ہو سکی۔
لیام ڈاؤسن 150 کے ٹوٹل پر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔
ٹاپ آرڈر بلے باز خاطر خواہ انفرادی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کپتان ڈیرن سیمی 12 گیندوں پر 23 رنز سمیٹ کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں تیمل ملز کی گیند پر جو ڈینلی نے کیچ آؤٹ کیا۔
کپتان آخری اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے تو سعد نسیم اور وہاب ریاض بھی آتے اور جاتے دکھائی دیے۔
تیمل ملز نے آخری اوور کی تیسری چوتھی اور پانچویں گیند پر تین کھلاڑیوں کو میدان سے چلتا کیا۔
ڈیرن سیمی کے بعد سعد نسیم پانچ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض بھی اگلی ہی گیند پر بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں جو ڈینلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کنگز کی جانب سے عثمان خان شنواری نے تین اور تیمل ملز نے دو کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کی راہ دکھائی۔