چیف جسٹس نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے، سراج الحق

اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جانے دینے کا فیصلہ خود حکومت نے کیا لیکن اب وہ اس فیصلے کی ذمہ داری لینا نہیں چاہتی ہے۔

’طاقتوروں کا طعنہ  ہمیں نہ دیں ، کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی‘

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم نے جلسہ عام میں عدالتوں پر تنقید کی۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنقید کے بعد اداروں کے مابین چپقلش کی ایک نئی صورتحال پیدا ہوئی ہے جو نیگ شکون نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت احتساب سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

طلبہ سیاست سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کرنے والے سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ حقیقی احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکمران ہیں۔

ارباب اقتدار کو متنبیہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اگر فوری طور پر مہنگائی پہ قابو نہ پایا گیا تو عوام زیادہ دیر حکمرانوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

نواز شریف کی روانگی، وزیراعظم کا بابر اعوان سے رابطہ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک سو دن پورے ہوچکے ہیں لیکن حکومت چپ سادھے بیٹھی ہے۔


متعلقہ خبریں