نیب سکھر کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم رزاق بہرانی گرفتار

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

فائل فوٹو


سکھر: نیب سکھر کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم رزاق بہرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کراچی میں فرار ہوا تھا۔

چیئرمین نیب کا تفتیشی افسران کی نا اہلی کا اعتراف

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ رزاق بہرانی پر الزام ہے کہ وہ مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا فرنٹ مین ہے۔ ملزم پر سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں۔

ملزم رزاق بہرانی کی گرفتاری کے لیے کراچی میں کارروائی کی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم فرار ہو گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزم رزاق بہرانی پہ نیب حراست سے فرار ہونے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے بھی مقدمات درج ہیں۔

نیب سکھر نے پی پی پی سندھ کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا

نیب سکھر کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم کو کل ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں