ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز : ٹاس رپورٹ


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 20ویں اور 21ویں میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

ایونٹ کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور آخری نمبر پر موجود سلطانز اور قلندرز کے مابین مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع کیا جائے گا۔

ملتان سلطانز ایونٹ میں کھیلے گئے سات میچز میں چار میں کامیابی حاصل کر کے ٹاپ ٹیم  کے طور پر موجود ہے۔ سلطانز کو بقیہ دو میچز میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز ایونٹ میں کھیلے گئے چھ میچز میں شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل کر آخری نمبر پر موجود ہے۔ قلندرز نے ٹاپ فور ٹیمز میں کوالیفائی کرنے کا موقع بھی کھو دیا ہے۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر

لاہور قلندرز:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں