پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے خانزادہ خان کا استعفی قبول کرلیا۔ سینیٹ سیکرٹری نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خانزادہ خان کے استعفی کے بعد سینیٹ کی ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

یاد رہے کہ سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل سابق صدر آف علی زرداری نے خانزادہ خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ان کی پارٹی کا ایک سینیٹر پارٹی امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی

میڈیا نے  زرداری  کے بیان پر قیاس آرائی کی تھی کہ سابق صدر آصف زرداری کا اشارہ خانزادہ خان کی طرف ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں خانزادہ خان کے بیٹے نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں