شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے گیارہویں میچ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔
کراچی کنگز ںے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان وقت کے مطابق شاف ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
کراچی اور ملتان کے مابین ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں۔
کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ملتان سلطانز نے بھی اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ جن میں ٹیم کو دو میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر
کراچی کنگز:
ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کے کپتان عماد وسیم ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ملتان سلطانز:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔