نواز شریف دور کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل نے نواز شریف کے دور حکومت میں جاری کئے گئے یورو بانڈز کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق کابینہ سے یورو بانڈز جاری کرنے کی منظوری نہیں لی گئی اور شرح منافع بھی زیادہ مقرر کی گئی تھی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر صرف وزیراعظم کی منظوری سے بانڈز جار ی کیے۔

رپورٹ کے متن کے مطابق ایک ارب ڈالرز کے دس سالہ بانڈز 8.25 اور پانچ سالہ بانڈز 7.25 فی صد ریٹ پر جاری کئے گئے، بانڈز کے لیے مقرر کی گئی شرح منافع دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

آڈٹ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانڈز کی شرح بلند رکھنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔


متعلقہ خبریں