اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ’میری گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے‘۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک تقریب میں سوشل میڈیا کے معاشرے پراثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی۔
فردوس عاشق اعوام نے کہا کہ دوران تقریب اچانک زلزلہ آیا اور شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔
حاضرین محفل کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کے تناظرمیں ہی جملےکہے جسے غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے۔
میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرناافسوسناک ہے۔سوشل میڈیا کےمعاشرے پراثرات کےتناظر میں بات ہو رہی تھی۔اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کےلیے سوشل میڈیاکے تناظرمیں ہی جملےکہے جسے غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے pic.twitter.com/IJ8d0wwT0i
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 24, 2019
انہوں نے کہا کہ’ جومیرا پارلیمنٹ ہاؤس کے بار سویٹ ہوم کے بچوں کیساتھ جڑا بیان ہے وہی حکومتی بیان ہے اس کو ہی چلایا جائے‘۔
یا رہے کہ منگل کی دوپہر جب پاکستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تو ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا تھا کہ’جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے بے تابی ہوتی ہے، تو یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ہے‘۔
What would you say about this.#فردوس_جاہل_عوان
#earthquake pic.twitter.com/wFDOr7ZNXu— Diaganostically Undefinable (@ShugalMela3) September 24, 2019
