پنجاب اسمبلی میں این جی اوز کے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروانے کی قرارداد پیش


لاہور: پنجاب اسمبلی میں این جی اوز کو ملنے والی امداد کا شفاف آڈٹ کروانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق تمام این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروایا جائے۔

حنا پرویز بٹ نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ تمام غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈذ بذریعہ اسٹیٹ بنک وصول کرنے اور اپنے پراجیکٹس کے بارے میں حکومت کو پہلے سے آگاہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

لیگی رہنا نے قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ حکومت کوان پابندیوں سے این جی اوز کو ملنے والی امداد کے زرائع اور کرنسی کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

26 جنوری کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی و بین الاقوامی این جی اوز کو ملنے والے فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں