رائیونڈ سالانہ اجتماع کا سیکیورٹی پلان جاری


لاہور: پولیس نے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی انسپکڑجنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے  بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق دوسپریٹنڈنٹس، چارڈپٹی سپریٹنڈنٹس، نو اسٹیشن ہاؤس آفیسرزاورایک ہزارسے زائد پولیس اہلکارفرائض سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹرحیدراشرف نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع 24 سے 26 فروری تک جاری رہے گا جس میں شریک ہونے والے ہر شخص کی بائیومیٹرک نظام کے زریعے تلاشی لی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ اجتماع میں حصہ لینے والے تمام افراد کے داخلے سے قبل جسمانی تلاشی اور شناختی کارڈ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی لاہور کا کہنا تھا کہ پنڈال کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس رسپونڈ یونٹ اورڈولفنزاسکواڈ کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔ تمام افسران اور اہلکاردوشفٹوں(دن اوررات) میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹرحیدراشرف نے ہدایت دی کہ ڈیوٹی پرمعمور پولیس اہلکار اپنے اردگرد مشکوک سرگرمی پرکڑی نظر رکھیں۔

رائیونڈ اجتماع میں اہم ملکی شخصیات کے علاوہ دوسرے ملکوں کے لوگ بھی شریک ہوں گے۔ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اور فائربریگیڈ نے اپنے کیمپ لگا لئے ہیں۔

تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلیے ملک بھر سےقافلے پہنچ چکے ہیں. شرکاء کی سہولت کےلیے علاقے میں عارضی کھانے پینے کی دکانیں قائم کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں