مرد بحران نے کرکٹ کٹ ہمیشہ کیلئے پیک کردی

قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


لاہور: مرد بحران کےنام سے مقبول قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق عہدہ ملنے کے بعد ہر طرزکی کرکٹ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے6 ستمبر کو شروع ہونے والے پی سی بی کے ڈومسیٹک سیزن میں سرفراز احمد کی زیر قیادت میچز کھیلنے تھے۔

مصباح الحق نے ایک روزہ اور ٹی20 کرکٹ سے 2015 میں استعفیٰ دیا تھا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو 2017 میں خیرباد کہا۔

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق گزشتہ 2 برسوں سے پاکستان سپر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ کی ذمے داری ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کرکٹ کٹ کو ہمیشہ کے لیے پیک کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے مصباح الحق اور وقار یونس کو تین، تین سال کا کنٹریکٹ دیا ہے اور 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا تھا۔

مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے75 ٹیسٹ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچ کھیلے اور اب ’مرد بحران‘  بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


متعلقہ خبریں