اسلام آباد: فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ شادی کی وجہ سے گزشتہ دنوں شہہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا مگر اب حسن علی کچھ ایسا کر بیٹھے ہیں کہ وہی عوام انہیں آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ حسن علی نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کے لیے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ’ٹوئٹر‘ کا سہارا لیا جس میں انہوں نے سمیعہ آرزو سے اپنے ملنے کو پاکستانی پرچم اور بھارتی ترنگے کے ملنے سے تشبیہ دے دی۔
Kisi ne sach hi kaha hai mohabat ki koi had koi sarhad nahi hoti.Aaj hum rango me itne bikhre hai,ye bhul gaye ki jo rang tere parchm me hai wo hi rang mere parchm me hai.Daulat,zaat,khudgarzi ko humne apni mohabat ki chadar se dhaka hai, khuda is chadar ko humesha salamat rakhna pic.twitter.com/64tbwvD1CR
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) August 26, 2019
اپنی اور سمیعہ آرزو کی تصویر کے ساتھ حسن علی نے تحریر کیا کہ ’کسی نے صحیح ہی کہا ہے کہ محبت کی کوئی حد اور سرحد نہیں ہوتی۔ آج ہم رنگوں میں اتنے بکھرے ہیں کہ بھول گئے ہیں کہ جو رنگ تیرے پرچم میں ہے وہی میرے پرچم میں بھی ہے۔ دولت، ذات اور خودغرضی کو ہم نے اپنی محبت کی چادر سے ڈھانپ دیا ہے، خدا اس چادر کو ہمیشہ سلامت رکھے۔‘
ایسے وقت میں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر زندگی تنگ کر کے ان کا جینا حرام کر رکھا ہے اور پاکستانی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، حسن علی کی ٹوئٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے اس پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔
Our boundaries, culture, norms, traditions, religion, flag…. Everything is different like Muhammad Ali Jinnah said. Best wishes for your married life but not try to destroy my identity plz.
— Humaira (@Humaira_Chikki) August 26, 2019
ایک صارف نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب، اقدار، روایات اور پرچم سب بھارت سے مختلف ہیں، اپنی ازدواجی زندگی کو بہترین انداز سے آگے بڑھاؤ مگر میری پہچان بدلنے کی کوشش مت کرو۔
Excuse flags.. Focus on your marriage.
Stop blabbering on our behalf— SadiaSattar (@RJSadiaSattar__) August 26, 2019
ایک شہری نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیا کہ آپ اپنی شادی پر توجہ دیں، غلط انداز میں ہماری ترجمانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
You Idiot !
This is your personal matter if you gotten married & you are not the 1st who got married in world,keep private
But on Indian flag has our #Kashmirs brothers & sisters blood.
Do not compare them with our flag just enjoy your life dont spit here on social media !
— SAMEER BALOCH ?? (@REBELBALOCH) August 26, 2019
سمیر بلوچ نامی شہری نے کہا کہ بھارتی ترنگا کشمیریوں کے خون سے رنگا ہوا ہے، اسے پاکستانی پرچم سے ملانے کی جرات بھی مت کرنا!
Bhai keep your new found love to yourself. I mean I’ve more Indian friends than you but It doesn’t mean I’d try to portray the ‘never there’ similarity between these two countries!
— Sameena E. (@SameenaERana) August 26, 2019
