راولپنڈی: پنجاب کے شہرراولپنڈی میں مسافر بس نے فرسٹ ایئر کے طالب علم کو کچل ڈالا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
راولپنڈی کےعلاقے گوجر خان کے سرورشہید چوک پر حادثے میں جاں بحق لڑکے کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آفاق نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیو نہ رکا۔ ایک اور اطلاع میں کہا گیا ہے کہ طالب علم بس سے لٹک رہا تھا کہ گرنے سے حادثہ ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت اورتیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
واقعہ کے فوری بعد طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے سرورشہید چوک کو بلاک کرکے ٹریفک معطل کر دی۔ احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ بلاک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
ساتھی طالب علم کی جان جانے پر غم و غصہ کا شکار طلبہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال کے باہر بھی احتجاج کیا۔
احتجاج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے سڑک خالی کروائی۔