لاہور کے سرکاری ملازمین انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئے

احتجاج اور دھرنوں کو روکنا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، جج

فائل فوٹو


لاہور: لاہور میں بنیادی شہری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے 202 عارضی ملازمین اپنے حقوق حاصل کعنے لاہور ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان ملازمین کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے طاہر ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ”عرصہ دراز سے ایم سی ایل میں  کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت نے ہمیں نظر انداز کر کے دوسرے لوگوں کو مستقل کیا۔”

عدالت کے سامنے ملازمین نے موقف اپنایا کہ ایم سی ایل کی جانب سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

ملازمین نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ حکومت متعلقہ ادارے کو حکم دے کہ درخواست گزاروں کو بھی مستقل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں