قصورمیں حواکی ایک اوربیٹی درندگی کاشکار

قصور میں حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا شکار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کے ضلع قصور میں حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا شکار ہو کر موت و زندگی کی کشمکش کا شکار ہے

ہم نیوز کے مطابق قصور کے گاؤں لدھیکی کی 27 سالہ ارم کو سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

ارم کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا 10 روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، گذشتہ روز سسرالیوں نے اسے آگ لگا دی۔

مقامی امدادی اہلکاروں کے مطابق تین بچوں کی ماں ارم کو مزید طبی امداد کے لئے قصور سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا اور خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

ارم کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ معمولی گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے ان کی بیٹی کو زندہ جلا دیا۔ مقامی پولیس کو فوری اطلاع دی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

موت و زندگی کی کشمکش کا شکار خاتون کی والدہ نے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں۔


متعلقہ خبریں