فاروق ستار گروپ کا خالد مقبول سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بلاول حکومت کے غیر اعلانیہ اتحادی ہیں، ترجمان ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کی جانب سے عامر خان گروپ کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فاروق ستار گروپ کے رہنما کامران ٹیسوری نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خالق مقبول حیدرآباد زون سے ہیں، اسی زون نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مسترد ہونے کی وجہ سے خالد مقبول نے حیدرآباد زون تحلیل کردیا ہے۔

اپنے مخالف گروپ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامرخان کا دورہ حیدرآباد بے سود گیا ہے۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری مئیر وسیم اختر پر عائد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے اس پر وسیم اختر سے حساب مانگیں گے۔

فاروق ستار گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔

کامران ٹیسوری نے جعلی پولیس مقابلے کی پاداش میں معطل ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو نئے نام سے پکارتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی انوار کو پھانسی دینے کا مطالبہ سب سے پہلے میں نے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں