خوفناک کار حادثہ، بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

خوفناک کار حادثہ، بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کوہستان: کوہستان کے علاقہ پٹن جانچل کے مقام پر کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہستان میں حادثے کا شکار ہونے والی کار لوئر دیر جا رہی تھی اور کار میں سوار تمام افراد کا تعلق بھی لوئر دیر سے تھا جو عید منانے اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

ایچ ایس او پٹن خلیل الرحمان کے مطابق پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد کو فوراً ہی ریسکیو کر لیا تھا تاہم باقی کے 3 افراد کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں رسیوں اور مشینری کے ذریعے نکالا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں جنہیں کوہستان کے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرتے ہیں جس کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے ایس ایس پی کامران یوسف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 33 افراد جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بس گرنے کے فوری بعد مقامی آبادی کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔


متعلقہ خبریں