لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
ہم نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان کے دو ملازمین کی تلاش میں تھی تاہم نہ ملنے کی صورت میں وہ واپس چلی گئی۔
اس سے قبل کوٹ لکھپت جیل سے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: نیب نے مریم نواز کو گرفتار کر لیا
نیب نے انہیں آج دو طلب کر رکھا تھا اور پیش نہ ہونے کی وجہ سے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔