شریف خاندان کے ایک اور فرد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

شریف خاندان کے ایک اور فرد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شریف خاندان کے ایک اور فرد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے بھتیجے یوسف شریف اور عبدالعزیز عباس کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوسف عباس شریف نجی ایئر لائن سے حج پر جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا کیونکہ یوسف عباس شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحقیقات چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نیب کاشہباز شریف خاندان کو اربوں روپے منتقل ہونے کے شواہد حاصل کرنیکا دعویٰ

یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس بلیک لسٹ ہونے کے باعث بیرون ملک نہیں جا سکیں گے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے دونوں افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کرنے کی درخواست کر دی گئی۔

نیب لاہور نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز کو اربوں روپے منتقل ہونے کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بے نامی کمپنیوں گڈ نیچر اور میسرز یونی ٹاس کی طرف سے 5 ارب روپے منتقل کیے گئے تھے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔ سلمان شہباز نے کالے دھن کو سفید کرنے کےلیے مشتاق چینی اور یاسر چینی کو فرنٹ مین بنایا۔


متعلقہ خبریں