پاک-امریکہ تعلقات میں اب پیشرفت کا وقت ہے، امریکی محکمہ خارجہ


اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ اب پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت کا وقت ہے۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے افغان حکومت سے مذاکرات کی درخواست کی ہے جو کہ امن عمل کے لیے بڑا قدم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں میں خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکہ کے بعد وطن پہنچ گئے

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بھی وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی۔

مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز نے قربانیاں دیں اور ہم نے اربوں روپے خرچ کیے، چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصل خود کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے امن معاہدے کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔


متعلقہ خبریں