شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

ہم نیوز نے مارگلہ میں شہباز شریف کے بنگلے کا کھوج لگا لیا

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر کے خلاف  آشیانہ اقبال  ہاؤسنگ  کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی، گرفتار تین ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کردی  گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب نے گرفتار ملزمان فواد حسن فواد،احد چیمہ اور شاہد شفیق کو پیش کیا۔

شہباز شریف طلبی کے باوجود حاضر نہ ہوئے۔صدر ن لیگ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی اور موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلی کی کمر میں درد ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لئے پیش نہیں ہو سکے۔

ملزم شاہد شفیق کے وکیل نے دلائل کے دوران ہفتے میں دوسری بار طلب کرنے پر معزز جج سے کہا کہ کیا اعلی عدلیہ سے کوئی ڈائریکشن آئی ہے؟ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ وکلاء کی آسانی کے لئے یہ کیا گیاہے۔

عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنا کی درخوات منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد، احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کا حکم سناتے ہوئے  کیس کی آئندہ سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی


متعلقہ خبریں