نواز شریف کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل کے ذمہ دار ملازمین کی سزائیں کالعدم


سپریم کورٹ آف پا کستان نےمسلم لیگ  ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف  کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل کے ذمہ دار ملازمین کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان  جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم کورٹ کے  ملازمین کی اپیلیں منظور کر لیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے برطرف ملازم محمد ریاض عہدے پر بحال ہو گئے ہیں۔ علی اور شہزاد نامی ملازمین کے تین سال کے اینکریمنٹ روکنے کی سزا بھی کالعدم قراردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد اسی دن انکی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی عمل میں آگئی تھی۔

سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے نواز شریف کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل کا نوٹس لیتےہوئے محمد ریاض  نامی ملازم کو برطرف جبکہ  علی اور شہزاد نامی ملازمین کے لیے  تین سال کے انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس کی طرف سے دی گئی  سزا کے خلاف ملازمین نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی ضمانت: عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود فیصلے کی ترسیل پر ملازمین معطل


متعلقہ خبریں