دھونی نے آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے


لندن: سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں بھارتی فوجی نشان والے دستانے نہیں پہنے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دو روز قبل دھونی کو یہ دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔

انہوں نے عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فوج ایک نشان والے دستانے پہن کر میچ کھیلا تھا۔

اس ضمن میں آئی سی سی کے قوانین و ضوابط کے مطابق کرکٹ کے ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنے لوگوز کرکٹ کٹس اور دیگر سامان پر لگانے کی اجازت ہے تاہم دھونی یا بھارتی ٹیم کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’دھونی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے گئے ہیں، نہ کہ جنگ کرنے‘‘


متعلقہ خبریں