حکومت کی نظرخوبصورتی کےخواہشمندوں کی جیب پر

حکومت کی نظر خوبصورتی کے خواہشمندوں کی جیب پر۔۔۔

کراچی:حکومت نے خوبصورتی کے خواہشمندوں سے بھی ٹیکس وصول کرنے کی ٹھان لی ہے،  بیوٹی پارلرز بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کےراڈارپر آگئے ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

عید اور چاند رات تک بیوٹی پارلرزوالے خوب نوٹ کمائیں اور خوبصورتی کے خواہشمند اپنی جیبیں ڈھیلیں کریں مگر اسکے بعد انہیں ٹیکس دینا پڑیگا کیونکہ حکومت کی نظر اب انکی جیبوں پر پڑگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار نےکراچی  شہر میں ایسے 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی ہے جو کما تو دونوں ہاتھوں سے رہے ہیں لیکن ٹیکس بہت کم یا بلکل  بھی نہیں دے رہے۔

ایف بی آر کے بی ٹی بی زون کے جانب سے اب غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کراچی میں کارروائی کی تیاری  مکمل کرلی گئی ہے۔ ایسی بیوٹی پارلرزکی  فہرست تیارہوچکی ہے جن کے خلاف یہ کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیوٹی پارلر کا کاروبارزبردست لیکن وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں یا بہت کم ٹیکس دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی ار کی جانب سے ایسے تمام بیوٹی پارلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے ۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کا 30مئی کو جاری کیے گئے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس فائلر ہیں یعنی کہ صرف ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ٹیکس کے پیسوں کے بغیر اپنی عوام کی خدمت کر ہی نہیں سکتا۔

’لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے نہ ہم اسپتال بنا سکتے ہیں اور نہ بچوں کے لیے اسکول، نہ انفرااسٹرکچر ٹھیک کرسکتے ہیں اور حکومت کو قرضے بھی لینے پڑتے ہیں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کے پاس روزانہ کی بنیادوں پر معلومات آرہی ہیں، جن کے باہر اثاثے ہیں یا پاکستان میں یہ ساری معلومات آرہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کا ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور اس ملک پر خرچ ہوگا، میں آپ کا یہ پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا۔


متعلقہ خبریں