لاہور:عوامی محافظ ہی اغواکار نکلے


پنجاب کے صوبائی دارالحکومت  لاہور میں عوام کے محافظوں ہی کا  شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شہریوں کے محافظ  پولیس اہلکار لوگوں کو اغوا کر کے لاکھوں روپے تاوان مانگتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اغوا کاروں کے گرد شکنجہ تنگ کرنے والےعوام کے محافظ ہی  شہریوں کو تاوان کے لیئے اغوا کرنے لگےہیں۔ ایک ماہ میں لاہور پولیس کے اہلکاروں پر اغوا کے دومختلف مقدمات درج  ہوچکے ہیں ۔

اس حوالے سے پہلا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں ستائیس اپریل 2019 کو درج کیا گیاتھا ۔تھانہ سمن آباد میں درج کئے جانے والے مقدمہ کے مطابق یاسین نامی شہری کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کیااور پھر اسکے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔اس اغوا میں ایک ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیاہے۔

لاہور میں شہری کے اغواء کا دوسرا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں اکیس مئی 2019کو درج کیا گیا۔ تھانہ وحدت کالونی میں درج  مقدمہ کے مطابق چار پولیس اہلکاروں نے منظور نامی شخص کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:ڈولفن فورس پر خرچ کیے گئے اربوں روپے اکارت چلے گئے؟

لاہور پولیس تھانہ سمن آباد میں درج مقدمہ میں اب تک  تین نامزد پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر پائی ہے۔


متعلقہ خبریں