وائٹ سوس میکرونی” بنانے کی ترکیب”


میکرونی کو بہت سے اندازمیں بنایا جاتا ہے جس میں ریڈ سوس میکرونی، چکن میکرونی، گرین چلی میکرونی، وائٹ سوس میکرونی اور مکس میکرونی وغیرہ شامل ہیں۔ آج ہم آپ کو وائٹ سوس میکرونی بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

اجزا

ایک پیکٹ میکرونی

ایک کپ دودھ

ایک عدد انڈا

دو چمچے مکھن

کارن فلور تین-چار کھانے کے چمچے

دو کھانے کے چمچے کالی مرچ

چھ عدد ہری مرچ

تین ہری پیاز باریک کٹی ہوئی

شملہ مرچ  باریک کٹی ہوئی

گاجر باریک کٹی ہوئی

آدھا کلو چکن (کٹے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)

مٹر آدھا کپ

تیل چار چمچے

نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے میکرونی کو ابال لیں، اس کے بعد کڑاہی میں مکھن ڈالیں پھر اس میں کارن فلور ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں دودھ اور انڈا ڈال کر سوس بنا لیں جب آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں سبزیاں اور چکن ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اگلے مرحلے پر اس میں کالی مرچ اور نمک شامل کریں۔

جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو اس میں میکرونی ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔ لیجئے گرما گرم لذیز وائٹ سوس میکرونی تیار ہے۔


متعلقہ خبریں