گوتم گھمبیر کا آفریدی کو ماہر نفسیات سے رابطے کا مشورہ

سابق بھارتی کرکٹر گوتم بھی شاہد آفریدی کے خلاف بول پڑے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی تعصب پسند کرکٹر گوتم گھمبیر بھی شاہد آفریدی کے خلاف بول پڑے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو مزاحیہ شخص قرار دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو ماہر نفسیات کے پاس لے جانے کی آفر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کے انکشافات نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچادیا

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجرمیں گوتم گھمبیر کو سڑیل لکھتے ہوئے کہا کہ گوتم اپنے آپ کو جیمز بانڈ اور ڈان بریڈ مین سمجھتا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب “گیم چینجر” میں حیران کن انکشافات کر کے دنیائے کرکٹ میں ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے دو اکتوبر1996 میں کینیا کے خلاف ایک روزہ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، آئی سی سی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ان کی عمر 16 برس درج ہے لیکن آفریدی نے 23 سال بعد اپنی حقیقی عمر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔

سابق آل راونڈر نے اپنی کتاب میں عظیم بلے باز جاوید میانداد پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ وہ مجھے ناپسند کرتے تھے اور میرے بلے بازی کے اسٹائل کو سخت ناپسند کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں