پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے مزدوروں کا تنخواہوں کیلئے احتجاج



پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں بنائی جانے والی بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے والے مزدور تنخواہوں کے لیے سڑکوں پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ بازار میں مزدوروں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، ٹھیکیدار نے تنخواہیں مانگنے کے لیے حکومت سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔

احتجاجی مزدوروں نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے اور تنخواہیں جاری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

واضح رہے کہ دو اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت کے سب سے بڑے پراجیکٹ سے متعلق انسپکشن ٹیم نے بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی تصدیق کی تھی اور اپنی رپورٹ میں قرار دیا تھا کہ بی آر ٹی کی ناقص منصوبہ بندی کی گئی اور اس کے ڈیزائن پراجیکٹ کے کام میں بھی غفلت برتی گئی۔

یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان کو عہدے سے الگ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں