پی ایس ایل فائنل کھیلنے والوں کو’بیسٹ آف لک‘

پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے ’بیسٹ آف لک‘

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان سپرلیگ4 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ روشنیوں کا شہر کراچی اور پاکستان زندہ باد۔

میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان ڈے کے حوالے سے تیار کیے گئے نغمے کا تیسرا پرومو بھی ٹوئٹر پر شیئرکیا۔ پروموں میں شاہد خان آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی افراد نے  پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

پاکستان سپرلیگ کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب شام 6 بجے ہی شروع ہوگی۔ تقریب کیلئے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، تقریب میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2