گلوبل زلمی لیگ کا پاکستان میں انعقاد، شریک ٹیموں کی تیاریاں عروج پر


پشاور زلمی کے بینر تلے پاکستان میں ہونے والی گلوبل زلمی لیگ میں شریک ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

پشاور زلمی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق رواں ماہ مارچ میں اسلام آباد میں ہونے والی گلوبل زلمی لیگ میں شریک ٹیموں جن میں چین، لندن، وکٹوریہ زلمی کلبز شامل ہیں، کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جہاں اس وقت پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی اور پورے پاکستان میں جوش و خروش عروج پر ہے وہیں مارچ میں پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے تحت مارچ میں اسلام آباد میں ہونیوالی گلوبل زلمی لیگ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

چین میں بھی گلوبل زلمی لیگ کے حوالے سے شاوژنگ زلمی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اور ٹیم اسپانسرز نے چین میں پشاور زلمی کی جانب سے کرکٹ کے فروغ کے اقدامات کو سراہا ہے ۔

برطانیہ میں بھی لندن زلمی نے گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ آسٹریلیا میں وکٹوریہ زلمی نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ کل سے کراچی میں شروع ہو چکا ہے۔پشاور زلمی کے پی ایس ایل میں اب تک کے سفر پر نظر دوڑائیں تو ڈیرن سیمی کی قیادت میں زلمی نے اس مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پشاور زلمی 9 میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2