پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی سب سے مضبوط ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے کوئٹہ کے شائقین کے لئے نیا گانا جاری کر دیا جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری ڈی جے براوو کے گانے ــ’’ پرپل فورس، اٹس اور ٹائم گلیڈی ایٹرز‘‘ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی اورجاری کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی گانا دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔
? @DJBravo47 brings the house down with @TeamQuetta‘s official song ‘We The Gladiators’ for @thePSLt20 season 4
Quetta It’s Our Time, Gladiators It’s Our Time
Quetta! Quetta! We The GladiatorsSo who’s singing along #PurpleForce?
?️➡️https://t.co/UFkxKWUZzb#ItsOurTime pic.twitter.com/LDOUXzuf33— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 10, 2019
گانے کے بول پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئٹہ اس بار پی ایس ایل کے ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے لئے پر جوش ہے۔
پی ایس ایل میں سرفراز الیون کا اب تک کا سفر شاندار رہا ہے اور اس مرتبہ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سمیت تمام ہی بین الاقوامی کھلاڑی جن میں جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو، ویسٹ اینڈیز کے ڈی جے براوو اور دیگر کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔
اس تناظر میں کرکٹ کے پنڈٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو جیتنے کے لئے پسندیدہ ٹیم قرار دے رہے ہیں
یاد رہے گزشتہ سال کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے انکار کا گلیڈی ایٹرز نے بھاری نقصان اٹھایا اور انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی ہر اکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے ڈی جے براوو اس سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لئے کئی گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں، ان کا سب سے مقبول گانا ’چیمپئن‘ آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔