کراچی کی فتح، لاہور پی ایس ایل سے باہر


کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آخری مرحلے میں آج کھیلے جانے والےمیچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔

آخری گیند تین رنز درکار اور کراچی کی فتح!

کراچی کنگز کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز پر اعتماد رہا ،اننگز کے آخری اوور میں کوئٹہ کو جیت کے لئے 6 گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے تاہم عثمان شنواری نے عمدہ بولنگ کرواتے ہوئے کوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح کوئٹہ مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکی۔

احمد شہزاد کا شاندار چھکا!

آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹنے پر کراچی کنگز کے بولر عثمان خان شنواری کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ کراچی کی اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

فل ٹاس گیند، بال باؤنڈری سے باہر! 

کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد نے 99 اور عمر اکمل نے 27 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کراچی کی جانب عمر خان اور  عثمان خان شنواری نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش اور انور علی آوٹ!

اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، کراچی نے اپنی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کئے۔

کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 56 جبکہ افتخار احمد نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کوئٹہ کی جانب سے نوجوان اسپیڈ اسٹار محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم جبکہ کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے تھے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

دونوں ٹیمیں قبل ازیں میگا ایونٹ کے پندرہویں میچ میں مد مقابل آئی تھیں۔ شارجہ میں کھیلا گئے میچ کراچی کنگز نے  کولن انگرم کی شاندار سینچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز چھ وکٹ سے شکست دے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کو ہراکر اسلام آباد نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2