لاہور کو ہراکر اسلام آباد نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا


کراچی: پاکستان سپرلیگ فور کے ایک اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور اسلام آباد نے  238 رنز اسکور کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔

اسلام آباد کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اس کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی کی بال پر گرگئی۔

تاہم اس کے بعد اسلام آباد کے بلے بازوں نے لاہور کے بولرز کی خوب پٹائی کی اور میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر کپتان فخر زمان کو پریشان کردیا۔

اسلام آباد کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ آصف علی نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل کی تاریخ کی مشترکہ تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ڈیلپورٹ نے اپنی اننگز میں 13 چوکے اور 6 فلک شگاف چھکے لگائے جبکہ آصف علی نے تین چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

اس کے علاوہ چیڈوک والٹن بھی 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور کے بولرز بے بسی کا منظر پیش کرتے رہے۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویز، سندیپ لامیچنے اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی میچ کے دوران سیلفی

جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بناسکی۔

لاہور کی جانب سے ڈیلپورٹ کا کیچ ڈراپ کرنے والے سہیل اختر نے 75 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب لے جانے میں ناکام رہے۔

اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 8 چوکے اور پانچ چھکے بھی لگائے۔ اس کے علاوہ کپتان فخر زمان 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم قلندرز کا دیگر کوئی بھی بلے باز متاثر کن اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار کارکردگی پر کیمرون ڈیلپورٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ دیکھنے ’پی کے‘ بھی پہنچ گئے!


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2