شائقین میچ سے دو گھنٹے پہلے پہنچیں، کراچی پولیس



کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو دو گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 بجے میچ شروع ہوگا شائقین دو گھنٹے پہلے پہنچ جائیں بعد میں دروازے بند ہوں جائیں گے۔

امیرشیخ نے بتایا کہ 5 پارکنگ بنائی گئی ہیں جہاں سے شائقین کو شٹل سروس سے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں اور شہریوں کو مل کے اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے، اس دفعہ آٹھ میچ کراچی میں ہو رہے ہیں یہ اعتماد ہے فورسز پر، ہمارے اجلاس بھی چل رہے ہیں اور کومبنگ آپریشن بھی جارہی ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران صرف پولیس کے 13 ہزار لوگ ڈیوٹی دیں گے،  50 ایس ایس پی 700 لیڈیز پولیس اہلکار ہوں گی اور سیکیورٹی کے تین حصار بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئےسیکیورٹی پلان مرتب

کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب

ہوٹل اور تمام روٹس پر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، محکمہ صحت کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس  سب رابطے میں ہوں گے۔

امیرشیخ کا کہنا تھا کہ تلاشی کا بھرپور طریقہ کار ہوگا، دشمنوں کو مات دینے کے لئے اپنے ارد گرد کے مشکوک افراد کی اطلاع پولیس اور رینجرز کو دیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سپرلیگ 4 کے لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں جس کے سبب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل مقابلوں کی سیکیورٹی کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹرز مامور ہوں گے۔ اسٹیڈیم سے باہرکی سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی اور اسٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی رینجرز سنبھالے گی۔

پی ایس ایل کی فریچائزٹیموں کی سیکیورٹی پر پولیس کےایس ایس یو کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے،ایس ایس یو کمانڈوزدیگر اہم مقامات پر بھی پولیس اور رینجرز کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2