پی ایس ایل: اے بی ڈویلیئرز کی پاکستان آنے سے معذرت

پی ایس ایل4: اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ4 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے انجری کے باعث پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔

لاہور قلندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرزکمر کی انجری کے باعث پاکستان نہیں آئیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ4 کے لاہور کے میچ کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔  تین میچ کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کے سبب کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والے مقابلوں کا شیڈول بھی تبدل کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان میں پی ایس ایل کے مقابلے 7 کی بجائے 9 مارچ کو شروع ہوں گے۔  پہلا میچ نو مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے تمام میچ کراچی منتقل

کراچی میں پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

کراچی میں 10 مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول ہے۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ 10مارچ کے ایک ٹکٹ پر شائقین 2 میچز دیکھ سکیں گے۔

11 مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہو گا اور دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔

13 مارچ کوالیفائر میچ ہو گا، 14 اور 15 مارچ کو الیمینیٹرز میچ ہوں گے جب کہ  پی ایس ایل4 کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیل جائے گا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2