دبئی: پاکستان سپرلیگ4 میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کیخلاف سلو اوور کرانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
سلو اوور ریٹ پر میچ ریفری اور اون فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز کو جرمانہ کیا۔
کپتان فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو میچ فیس کی 10 فیصد رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہو گی۔ قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ پر 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔
لاہور قلندرز کی پہلی غلطی پر پوری ٹیم کو 10 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلو اور ریٹ پر ملتان سلطانز کو جرمانہ
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہردیا
گزشتہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو با آسانی پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کئے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان فخر زمان نے 18، اے بی ڈویلیئرز نے 33 اور سہیل اختر نے 29 رنز اسکور کئے، کنگز کی جانب سے افتخار احمد نے دو جبکہ عماد وسیم ،محمد عامر، اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کی جانب سے نپی تلی باؤلنگ کروائی گئی جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کے بلے باز کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا 134 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں عبور کیا تھا۔
کنگز کی جانب سے لیم لونگ اسٹونز نے 38 اور افتخار احمد نے 33 رنز اسکور کئے جبکہ قلندرز کی جانب سے لمیشنئے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔