پشاور زلمی پی اسی ایل4 میں ٹاپ پر پہنچ گئی



اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی ہر دل عزیز ٹیم پشاور زلمی  لیگ کے چوتھے سیزن میں ٹاپ پر آگئی ہے۔

میگا ایونٹ میں زلمی نے اب تک سات میچ کھیلے اور پانچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

پی ایس ایل4 کے اپنے افتتاحی میچ میں یلو ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی لیکن دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پشاور زلمی کا سامنا تیسرے میچ میں کراچی کنگز سے ہوا جس میں یلو اسٹروم نے  کنگز کو 44 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔ میگا ایونٹ میں زلمی نے اپنا چوتھا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا۔

یونائیٹڈ کے خلاف زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا اگلا مرحلہ4 مارچ سے شروع ہوگا

زلمی نے یونائیٹڈ کو4 وکٹوں سے ہرا دیا

زلمی کا پانچواں اور چھٹا ٹاکرا ملتان سلطانز سے ہوا۔ پانچویں میچ میں یلو اسٹروم نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا اور چھٹے میچ میں زلمی کو سات وکٹ سے جیت حاصل ہوئی۔

ساتویں میچ میں یلو اسٹروم کا سامنا ایک بار پھر اسلام آباد کی ٹیم سے ہوا۔ میچ میں زلمی نے یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف پچھلا حساب برابر کیا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پشاور زلمی نے سات میں سے پانچ میچ جیت کر10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

دوسرے نمبر پر گلیڈی ایٹرز ہیں۔ کوئٹہ کی ٹیم نے بھی سات میچ کھیل کر پانچ میں فتح حاصل کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل4 میں شروع سے ہی پہلے نمبر پر رہی لیکن دوسرے مرحلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائی اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلیڈی ایٹرز نے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ 8 میچز کھیلے ہیں اور چار میں فتح حاصل کی ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2