دبئی: پاکستان سپر لیگ 4 (پی ایس ایل فور) میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
کیرن پولارڈ اور عمر امین کی زبردست شراکت داری
Fantastic effort from @KieronPollard55 and Umar Amin as Peshawar Zalmi defeat Multan Sultans by 7 wickets
Scorecard and ball-by-ball details:https://t.co/E0iGQd4Nmc #MSvPZ #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/zAJvAoSIVv
— Cricingif (@_cricingif) February 28, 2019
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا جسے پشاور زلمی 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان میں عبور کر لیا۔
کیرن پولارڈ کا فلک شگاف چھکا!
THE OYE HOYE MOMENT!
THREE IN A ROW FROM KIERON POLLARD @KieronPollard55 has turned the match on its head and @danchristian54 cannot do anything about it
Scorecard and ball-by-ball details:https://t.co/E0iGQd4Nmc #MSvPZ #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/PMFEQIG4cL
— Cricingif (@_cricingif) February 28, 2019
زلمی کی جانب سے امام الحق نے 39، عمر امین نے 54 اور کیرن پولارڈ نے ناقابل شکست 52 رنز اسکور کئے۔
میچ کا وہ لمحہ جب سلطانز نے اپنے ہاتھوں سے میچ گنوا دیا
DROPPED CATCH! Johnson Charles drops @KieronPollard55 and Peshawar Zalmi are still in the match. Will this cost them?
Scorecard and ball-by-ball details:https://t.co/E0iGQd4Nmc #MSvPZ #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/iHtP9EAZT9
— Cricingif (@_cricingif) February 28, 2019
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان ،شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ لی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔سلطانز کی جانب سے جونسن چارلز نے 57 اور جیمز ونس نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ڈن کریسچن کا شاندار چھکا!
SIX! Slower delivery from @RealHa55an and @danchristian54 gets hold of it. Another maximum for Multan Sultans and they are 140/3 now
Scorecard and ball-by-ball details:https://t.co/E0iGQd4Nmc #MSvPZ #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/t9oPf2ACSN
— Cricingif (@_cricingif) February 28, 2019
زلمی کی جانب سے ڈاسن،حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
OUT! Huge wicket for Peshawar Zalmi as Johnson Charles (57) is bowled by @daws128 and Multan Sultans are 114/2 in the 13th over.
Scorecard and ball-by-ball details:https://t.co/E0iGQd4Nmc #MSvPZ #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/s89aOOXxaP
— Cricingif (@_cricingif) February 28, 2019
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں
Teams lineup for the match 19 of the #HBLPSL 2019. Who is going to win this one, #YellowStorm or #JanoobKiPehchaan?#KhelDeewanoKa #MSvPZ pic.twitter.com/lq9tPJGYbi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2019
دوسرے میچ میں کراچی کنگز لاہور قلندرز سے ٹکرائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونئیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گر گئی تاہم بابر اعظم اور لونگ اسٹون کے درمیان شاندار شراکت نے کراچی کنگز کی پوزیشن مستحکم کردی۔
تاہم لونگ اسٹون کے آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک موقع پر 11ویں اوور میں 101 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ کی پوزیشن سے کراچی اپنے مقررہ 20 اوورز میں صرف 168 رنز ہی بنا پایا۔
بابر اعظم 68 اور لنگ اسٹون 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے تین جب کہ شاداب خان، عماد بٹ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔
یہ بھی پڑھیں لاہور کوئٹہ کیخلاف آٹھ وکٹوں سے کامیاب
جواب میں اسلام آباد کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں ڈیلپورٹ کی صورت میں اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔
اسلام آباد کی اگلی دو وکٹیں بھی جلد ہی گرگئیں تاہم سالٹ اور آصف علی کے درمیان شراکت نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔
آصف علی نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں انہوں نے چھ چھکے اور پانچ چوکے بھی لگائے۔
کراچی کنگز نے اختتامی اوورز میں کچھ وکٹیں حاصل کیں تاہم اس وقت تک میچ پوری طرح اسلام آباد کے پلڑے میں آچکا تھا۔
کنگز کی جانب سے عمر خان نے دو جب کہ عماد وسیم، شنواری اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔